قربان ڈگری کالج برائے خواتین میں پانچویں سالانہ کانووکیشن2018کا انعقاد

قربان ڈگری کالج برائے خواتین میں پانچویں سالانہ کانووکیشن2018کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصر اللہ: قربان ڈگری کالج برائے خواتین والٹن روڈ میں پانچویں سالانہ کانووکیشن 2018 کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تعلیمی میدان سے تعلق رکھنے والی دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

سالانہ کانوکیشن کے موقع پر کالج انتظامیہ کے ساتھ مہمان خصوصی سابق وزیر تعلیم اور یوینورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے وائس چانسلر میاں عمران مسعود نے بھی شرکت کی، تقریب میں تعلیمی میدان سے تعلق رکھنے والی دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں جن میں اور جینو ویوا اولیویریا بھی شامل تھیں۔ کانوکیشن میں2014سے لیکر 2017 تک کی بی اے بی ایس سی کی طالبات کو رول آف آنرز، میڈلز، سرٹیفیکیٹس اور ڈگریاں دیں گئیں۔

تقریب میں کالج اساتذہ کو بھی بہترین کارکردگی پر اعزازات سے نوا زا گیا۔ کالج کی پرنسپل ناہید نعیم نے طالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔ مہمان خصوصی نے بھی طالبات کو مبارکباد بھی دی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ طالبات اس موقع پر بے پناہ خوش دکھائی دیں۔ تقریب کے آخر میں ادارے کے سرپرست اعلیٰ قربان علی نے طالبات کی کامیابی پر کانویکیشن کیک بھی کاٹ گیا۔