محکمہ پی اینڈ ڈی کے کیشئر نے غریب ملازمین کو بھی نہ بخشا

محکمہ پی اینڈ ڈی کے کیشئر نے غریب ملازمین کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:محکمہ پی اینڈ ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کا سلسلہ جاری، ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں سے دو سے تین ہزار کٹوتی کی جانے لگی۔ محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نائب قاصد کے ڈیلی ویج 593 روپے مختص کیے گئے ہیں .

صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں گریڈ 11 کے کیشئر عرفان محمود ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نائب قاصد کے ڈیلی ویج 593 روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ ماہوار 15 ہزار چار سو انیس روپے بنتی ہے مگر ملازمین کو 12 سے 13 ہزار کے درمیان ویجز دیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے جی آفس سے آنے والی تنخواہوں میں کٹوتی تو کی جاتی مگر بقایاجات سرکاری خزانے کو واپس کرنے کے بجائے کلرکوں اور افسران کی جیبوں میں جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈیلی ویجز ملازمین کٹوتیوں کے خلاف بولنے سے بھی ڈرتے ہیں۔