رضوان نقوی:آئندہ دو روز کیلئے ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے،تیس مارچ کو ایف بی آر دفاتر رات دس بجے اور اکتیس مارچ کو رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر نے ڈیوٹی ٹیکسیز کی وصولی کیلئے ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئریونٹس کے اوقات کار میں اضافے کا سرکلر جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر کے سرکلر کے مطابق ٹیکس دفاتر کل رات دس بجے تک اور اکتیس مارچ کو رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کوماتحت افسروں اورعملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ایف بی آر نے چیف کمشنرز کواوقات کار کے حوالے سےسٹیٹ بنک اور نیشنل بینک آف پاکستان کی متعلقہ برانچز کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔