شہزاد خان ابدالی:ملزمالکان بے لگام ہو گئے، کاغذکی فی کلوگرام قیمت ایک مرتبہ پھربارہ روپے بڑھادی گئی۔ پیپرمارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ غریب طلباء پربوجھ بڑھے گا، پنجاب حکومت نوٹس لے۔
پیپر مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پیپر ملز مالکان نے ملی بھگت سے کاغذ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جنہیں روکنے والا کوئی نہیں، صدر پیپر مارکیٹ ذیشان سہیل ملک، باؤ بشیراورخامس سعید بٹ نے کہا کہ مقامی ملز نے اجارہ داری قائم کرکے کاغذ کی قیمتیں ازخود بڑھا دی ہیں ، انڈر انوائسنگ بھی دھڑلے سے کی جارہی ہے۔
تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کے منفی اثرات عوام پر پڑیں گے جس سے غریب طالبعلم سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ تاجر برادری نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی حکومت سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔