ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سعد رفیق نے دل کی بھڑاس نکال لی

خواجہ سعد رفیق نے دل کی بھڑاس نکال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمل دلدار)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چرڑ روڈ گورنمنٹ گرلز سکول کو کالج میں تبدیل کرنے کیلئے نو تعمیر شدہ فلور کا افتتاح کیا۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔ٹیکس سے بچنے کیلئے سیاستدانوں کی چالاکیاں 

افتتاحی تقریب میں ایم پی اے میاں نصیر احمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سکول اور کالج میں آ کر طلبا سے مل کر خوشی محسوس کرتا ہوں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پنجاب حکومت کے ادویات کی مفت فراہمی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

خواجہ سعد رفیق نے افتتاحی تقریب کو سیاسی بنا دیا اور خوب دل کی بھڑاس نکالی، کہتے ہیں کہ اگر اپوزیشن دھرنے چھوڑ کر ہمیں کام کرنے دیتی تو سو فیصد بجلی کا معاملہ حل ہو جاتا۔ ستر سال سے سارے سیاست دان مار کھا رہے ہیں۔ مگر ہم ملک کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔وزیرا علیٰ پنجاب کے دست راست احد چیمہ کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں پر دوسرے صوبوں کا بھی دباؤ ہے اگر باقی صوبے حالات بہتر کر لیں تو پنجاب میں حالات کافی بہتر ہو سکتے ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔ایف بی آر نے بھی پیرا گون سٹی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے میں چوہوں سے جان چھڑوائیں اور کراچی سے آصف علی زرداری کچرا ختم کروا لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔