طیب سیف : چئیرمین تحریک انصاف گوہر خان نے 6جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کیلئے 19 رکنی مرکزی کمیٹی بنا دی ۔
گوہر خان کمیٹی کے ہیڈ اور صدر اسلام آباد عامرمغل کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ کمیٹی ممبران میں عمرایوب، شبلی فراز،رؤف حسن اور اسد قیصر شامل ہیں، شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید اور ملک تیمور کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ شہریار ریاض، کنول شوذب،راجہ وحید،اخونزادہ یوسفزئی، الیاس مہربان، قاضی تنویر،نیازاللہ نیازی، محسن شہریار، راشدمحمود بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
جلسے کی این او سی نہ ہونے کی صورت میں شعیب شاہین، علی بخاری اور نیاز اللہ نیازی ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کریں گے۔ جلسہ ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ طے شدہ جگہ پر 6جولائی کی شام ہو گا ۔ جلسہ پشاور روڈ ترنول چوک میں کیا جائے گا ۔ کمیٹی جلسے کے انتظامی معاملات سمیت تمام معاملات کا جائزہ لے گی ۔