ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کیلئے عمر کی حد مقرر کردی

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کیلئے عمر کی حد مقرر کردی
کیپشن: new decision
سورس: webdesk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات بزرگ افسران کی تعیناتیاں خطرے میں پڑ گئیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے انتظامی عہدوں کے لئے عمر کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ڈی پی آئی سکنڈری و ایلیمنٹری تعینات ہونے کے لئےعمر کی حد 57 سال ہوگی، سی ای او ایجوکیشن کے لئے عمر کی حد 55 سال مقرر کی گئی ہے،ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے لئے عمر کی حد 50 سال ہوگی۔

مذکورہ حد سے کم عمر افسران انتظامی پوسٹوں کے لئے اہل ہوں گے،انتظامی پوسٹوں پر تعیناتیوں کے لئے افسران کے انٹرویوز لیے جائیں گے،پوسٹ پر تعیناتی کے لئے افسران کے پاس آئی ٹی سکلز کا ہونا لازمی ہوگا۔

انٹرویو میں کلیئر ہونے والے افسران کو ایک ماہ ٹریننگ دی جائے گی،اس وقت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کی عمر مقررہ حد سے زائد ہے،بزرگ افسران نے انتظامی پوسٹوں پر براجمان رہنے کے لئےسفارشیں کروانا شروع کردی ہیں۔