ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی

لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی
کیپشن: LHC summer vacation
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پرسوں سے موسم گرما کی چھٹیاں شروع ہوں گی ,یکم جولائی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوں گی, عدالتی چھٹیوں کے دوران سماعت کے لئے مقرر ہونے والے مقدمات کی کیٹیگری کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آج سے صرف ضروری نوعیت کی درخواستیں وصول کی جائیں گی،عدالت عالیہ میں حبس بے جا ، بازیابی کے متعلق درخواستیں وصول کی جائیں گی،ضمانت منسوخی ، اخراج مقدمہ کے متعلق درخواستیں دائر ہوسکیں گی۔

ایڈیشنل سیشن جج کے اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف درخواستیں دائر ہوسکیں گی ،سول اور فوجداری کیسز میں راضی نامہ کے متعلق متفرق درخواست دائر کی جاسکے گی ،قائم مقام چیف جسٹس اور بنچز کے سنئیر ججز کی منظوری سے بھی کوئی ضروری کیس مقرر ہوسکے گا،ضمانت قبل گرفتاری ، بعد از گرفتاری اور حبس بے جا کے مقدمات ریگولر حیثیت میں سنے جائیں گے۔
عدالتوں کی جانب سے مقرر کیسز کی سماعت ہوگی،سزا کے خلاف راضی ناموں کی درخواستوں کی سماعت ہوسکے گی ،قائم مقام چیف جسٹس یا بنچز کے سنئیر ججز کی منظوری سے کوئی بھی ریگولر کیس سماعت کے لئے مقرر ہوسکے گا۔