ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں موٹر وے پولیس کا  روڈ سیفٹی پر سیمینار

University of Central Punjab, Road Safety Seminar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں موٹر وے اینڈ ہائی ویز پولیس سنٹرل زون ون کی جانب سے   روڈ سیفٹی پر سیمینار  کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کو لین ڈسپلن، روڈ سیفٹی کے  بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

ایس پی شہباز عالم نے سڑکوں پر ہونے والے حادثات کے اعداد و شمار سیمینار کے شرکا سے شئیر کئے۔ انہوں نے حادثات سے، بچاؤ کے متعلق طلبہ کو آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی کا کہنا تھا  کہ موٹر وے پولیس نے ہمیشہ روڈ سیفٹی کے معیار کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ سیفٹی اوئیرنیس بڑھانے کے حوالے سے یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹوڈنٹس نے اچھا تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی اپنائے بغییر ہم سڑک پر نقصانات سے نہیں بچ پائیں گے۔ روڈ سیفٹی اوئیرنیس کےو ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے۔

 موٹر وے  پولیس کے سینئیر آفیسر شہباز نے بتایا کہ سڑکوں پر ایکسیڈنتس سب سے زیادہ  10 سال سے  30 سال عمر کے لوگوں کو حادثات کا زیادہ سامنا ہے، ان ایج گروپس کے لوگوں  میں روڈ سیفٹی کی تعلیم اور اوئیرنیس بڑھانے پر ہم زیادہ توج دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل فون کا سڑک پر استعمال بھی ایکسیڈنٹس کی تعداد میں اضافہ کا سبب ہے، 

روڈ سیفٹی ایمبسڈر ڈاکٹر نیاز عالم کا کہنا تھا طلبہ میں شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار  بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔

 فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر رضوان شاہ کا کہنا تھا معاشرے میں مثبت کلچر کو پروان چڑھانے اور حادثات سے بچاؤ کے آگاہی سیمینار ضروری ہیں ۔

سیمینار  میں ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی، سیکٹر کمانڈر ایس پی موٹر وے پولیس شہباز عالم، ڈاکٹر نیاز ملک، ڈاکٹر رضوان شاہ، ڈاکٹر کفیل احمد سمیت طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

موٹر وے پولیس اور یو سی پی عہدیداران میں شیلڈز  اور تحائف کا تبادلہ ہوا ۔