ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی میں پولیس مقابلہ، ڈکیتی کا ملزم حماد ہلاک

Nishtar Colony Police Encounter, Accused killed, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آشیانہ روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد کے 5 ساتھیوں نے گھات لگا کر پولیس پر فائرنگ کی۔

قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا جارہا تھا۔

ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل معظم کو چھاتی پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔

فائرنگ سے زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد ہلاک ہو گیا۔