ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلہ سے زمین لرز اٹھی

Earthquake in Pakistan's Capital, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلہ سے زمین لرز اٹھی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 170 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی ۔لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد  شروع کر دیا اور گھروں اور دکانوں سے باہر  کھلی جگہوں پر آگئے۔

زلزلہ سے کوئی جانی اور مالی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔