قربانی ایک رسم نہیں بلکہ عالمگیر جذبہ ہے,وزیراعظم شہبازشریف

Shahbaz Sharif Tweet on Eid day, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاد رکھیں! قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے۔

 سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں عید الاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اس مقدس دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اللہ کی بارگاہ میں تسلیم و رضا کا اظہار کرتے ہوئے قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیامت تک کیلئے اُمتِ محمدﷺ کے لئے بطورعبادت لازم قرار دے دیا۔

شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا، " یاد رکھیں! قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے، قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستہ میں قربان کرنا ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔"