بھارت میں عید پرقربانی کی عبادت ادا کرنےوالوں پرانتہا پسند ہندووں کی سختیاں

Indin Muslims facing difficulties in performing animals\' Qurbani on Eid, City42
کیپشن: اتراکھنڈ  میں  بدری ناتھ کے انتہا پسند ہندوں نے عید سے پہلے مسلمانوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا ہے کہ وہ عید کی نماز اورقربانی کی رسمیں بدری ناتھ میں ادا نہیں کر سکتے، عید منانے کے لئے شہر سے باہر جائیں۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عید الاضحیٰ آنے سے پہلے ہی بھارت میں قربانی کی عبادت ادا کرنے والے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات شروع ہو گئے۔

ممبئی میں پولیس نے ایک مسلمان کو ایک رہائشی سوسائٹی میں قربانی کے نکرے رکھنے پر ڈرایا دھمکایا اورر اسے قربانی کے جانور سوسائٹی سے کہیں اور لے جانے پر مجبور کیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مسلمان شہری کو سوسائٹی سے بکرے لے جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق یہاں قربانی نہیں کی جا سکتی۔

اتراکھنڈ پردیش میں بدری ناتھ مندر والے قصبہ بدری ناتھ کے انتہا پسند ہندوں نے عید سے پہلے مسلمانوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا کہ وہ عید کی نماز اورقربانی کی رسمیں بدری ناتھ میں ادا نہیں کر سکتے، عید کی نماز پڑھنے کے لئے مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بدری ناتھ سے چالیس کلومیٹر دور  جوشی متھ جا کر ادا کریں۔ بدری ناتھ میں مقیم مسلمان زیادہ تر دوسری ریاستوں سے مزدوری کے لئے آئے ہوئے غریب لوگ ہیں۔

 ریاست مہاراشٹرا میں انتہا پسند ہندووں  نے ایک مسلمان کو گائے کا گوشت رکھنے کے شبہ میں قتل کر دیا۔

مہاراشٹرا میں افنان ماجد انصاری اور اس کے ساتھی کو انتہاپسندوں نے گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں شدید زخمی کر دیا تھا، 31 سالہ افنان عبدالماجد انصاری ہسپتال میں دم توڑ گیا۔