ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی عدالتوں کے 146 ججز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

District Judges
کیپشن: District Judges
سورس: gogle
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) ضلعی عدالتوں کے 146 ججز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری, تبدیل ہونے والوں میں 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، 33 ایڈیشنل سیشن ججز، 83 سنئیرسول ججز اور 28 سول ججز شامل ہیں،تبدیل ہونے والے تمام ججز کو 4 جولائی تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رات گئے ججز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیاجس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد غلام مرتضیٰ کو تبدیل کرکے انہیں مزید تقرری کیلئے ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عقل حسن چوہان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد تعینات کیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید کامران لنگڑیال کو لاہور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی منڈی بہاؤالدین، ہدایت اللہ شاہ میانوالی سے سیالکوٹ، مزمل سپراء گجرات سے کھاریاں جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ساجد محمود شیخ کو پاکپتن تعینات کیا گیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج ندیم خضررانجھا مظفرگڑھ سے چشتیاں، ندیم عباس ساقی اٹک، نثاراحمد سرگودھا، محمد امین گوجرانوالہ سے وزیرآباد، محمد مسرورعطاء فیصل آباد، بابرحسین ڈی جی خان سے تونسہ شریف، حارث علی نارووال سے ظفروال، غلام مصطفیٰ چنیوٹ سے لالیاں، محمد افضل بھٹی وہاڑی، شہزاد اسلم ساہیوال سے بوریوالا تعینات کیا گیا۔

دوسری طرف طاہرمحمود، مہنازحیات اور حسنین عباس کاظمی سینئر سول جج لاہور تعینات کیا گیا ۔