شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کردیا

Sheerein Mazari
کیپشن: Sheerein Mazari
سورس: The Express Tribune
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ 

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں اور اب سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے, چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے اور چیف الیکشن کمشنر آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا، سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے۔ پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔