ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات نے قانون میں ترمیم کر دی

Local Government Department
کیپشن: Local Government Department
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات نے قانون میں ترمیم کر دی جس کے بعد اب لارڈ میئر لاہور کا الیکشن لڑنے کیلئے ہاؤس کا ممبر ہونا لازمی ہوگا۔ 

محکمہ بلدیات نے قانون میں ترمیم کر دی، اب لارڈ میئر لاہور کا الیکشن لڑنے کیلئے ہاؤس کا ممبر ہونا لازمی قرار دیدیا گیا ہے،  کونسلر یا چیئرمین یونین کونسل جو ہاؤس کا ممبر ہوگا وہی میئر کا الیکشن لڑ سکے گا۔

محکمہ بلدیات کے مطابق ٹاؤن میئر یا ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کے لیے بھی ہاؤس کا ممبر ہونا لازمی ہوگا،  باہر سے آ کر کوئی میئر یا چیئرمین ضلع کونسل کا الیکشن نہیں لڑ سکتا ہے۔