ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی چھٹی لہرمسلسل بڑھنے لگی،مزید 541 کیسز رپورٹ

کورونا کی چھٹی لہرمسلسل بڑھنے لگی،مزید 541 کیسز رپورٹ
کیپشن: Crona Situation
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کا خطرہ بڑھنے لگا، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ پانچ صفر ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ سو اکتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پندرہ ہزار چار سو باسٹھ ٹیسٹ کئے گئے۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر 100مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مہلک وائرس نے ایک اورمریض کی جان نگل لی ہے۔