دکانیں بند؛ تاجر برادری نے دوٹوک اعلان کردیا

دکانیں بند؛ تاجر برادری نے دوٹوک اعلان کردیا
کیپشن: traders press conference
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے سینئرتاجر رہنماوں کی ،پیاف اور چیمبر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس،عرفان اقبال شیخ،محمد علی میاں،میاں نعمان کبیر سمیت درجنوں تاجررہنماوں نے کہا ہے کہ پولیس عدالتی حکمنامے پر عملدرآمد کرکے صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق کی دکانیں کھلنے دے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اچھرہ میں دوگروپس کے تصادم میں ایک شخص کے قتل کا سانحہ ہوا، اس سانحہ سے صدر حاجی اشفاق کا کوئی تعلق نہیں،سینئر نائب صدر لاہور چیمبر ناصر حمید خان ،چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر اور محمد علی میاں نے کہا کہ حاجی اشفاق کو واقعہ سے جوڑ کر دکانیں بند کرنا زیادتی ہے، تمام قانونی آپشن اختیار کرنے کے باوجود انصاف نہ ملاتو سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا۔

پریس کانفرنس میں صدر لوہا مارکیٹ عامر صدیق چودھری ،صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق ،صدر وحدت روڈ فیاض چودھری،صدر ہال روڈ بابر محمود،صدر صدیق ٹریڈ سنٹر سید اظہر عباس شاہ،صدر برکت مارکیٹ عامر آفتاب ملک،صدر انارکلی رحمت مارکیٹ حاجی نعیم خان،صدر کینٹ ٹریڈرز ابوبکر،صدر ڈیفنس ٹریڈرز بابر اسماعیل بٹ ،سینئر نائب صدر ہال روڈ حاجی نواز پپو،صدر لبرٹی مارکیٹ سہیل سرفراز منج،صدر مین مارکیٹ گلبرگ یونس بیگ،صدر گلبرگ سنٹر وقار حسین،صدر منٹگمری مارکیٹ شاہد نذیر چودھری،صدر پاکستان کلاتھ مارکیٹ ہمایوں اقبال میر ،صدر منٹگمری مارکیٹ عنصر ظہور بٹ سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer