ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آنیوالے مسافروں پر نئی شرائط عائد۔۔۔

پاکستان آنیوالے مسافروں پر نئی شرائط عائد۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پی کے تحت پاکستان آنے والےمسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا،  بھارت اور جنوبی افریقا سمیت کیٹگری سی میں شامل ممالک پر پابندی برقرار رہے گی۔

 تفصیلات کے مطابق  سی  اے اے  کی  جانب سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ملکوں سےپاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو ہی پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان پہنچے پرایئر پورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری ہوانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت، بنگلا دیش، انڈونیشیا،سری لنکا، جنوبی افریقا سمیت 26 ملکوں کو کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے۔ سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قابل عمل ہوگی۔