ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

 ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : طویل دورانیے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رُک گیا، جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 158روپے سے نیچے آگئے۔

  تفصیلات کےمطابق  انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کےآغاز پرڈالر کی اڑان جاری رہی اور ایک موقع پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 158روپے 42 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی، تاہم بعددوپہر طلب کے مقابلے میں رسد بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس  سےکاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 47 پیسے کمی کے بعد 157روپے 74پر بند ہوئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر  ڈالر30پیسے کمی کے بعد 158روپے 20 پیسے پر بند پہنچ گیا۔۔