ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد گرفتار ہو سکتے ہیں

 پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد گرفتار ہو سکتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :وزیرخزانہ شوکت ترین نےخبردار کیا ہے کہ  جان بوجھ کر ٹیکس نہ دینےوالوں کو گرفتار کیا جائے گا۔۔۔  ڈیڑھ کروڑ افراد کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  اسمبلی میں اظہار کرتے ہوئےوزیر خزانہ کا  کہنا تھا کہ فہرست میں شامل ڈیڑھ کروڑ افراد سے ٹیکس لیا جائے گا۔ آئندہ چند سال میں نچلی سطح پر خوشحالی آئےگی۔  بجٹ22-2021میں  کوئی ان ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگایا۔ زراعت پرایک سو پچاس ارب روپے لگا رہے  ہیں۔ کھاد پرٹیکس چھوٹ ختم نہیں کر رہے لیکن ہم غربت  کم کریں گے۔  مہنگائی صرف 7 فیصد ہے اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ زراعت پر خرچ نہیں کریں گے تو کھانے پینے کی اشیا درآمد کرنا پڑیں گی۔

اپوزیشن  کہتی  ہے  کام  نہیں کر رہے، آپ 20 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے تو ہمیں آئی ایم ایف جانا پڑا، سیاست نہ کریں میرٹ پر تنقید کریں۔  کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشت میں منفی گروتھ ہوئی۔ ہم نے ان ڈائریکٹ ٹیکسز کو بڑھایا نہیں کم کیا ہے۔ فوڈ آئٹمز پرٹیکس واپس لےلیےگئے۔ آٹے اور منسلک آئٹمز پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 10فیصد کردیا ہے۔

سونے اور چاندی پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 7اور3فیصد کیا گیا ہےاورموبائل فون پر 5منٹ سے زائد کال پر 75پیسے ٹیکس لگایا ہے۔ زرعی مشینری پر ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔پراپرٹی پرٹیکس کی شرح 35 سے20 فیصد کردی گئی ہے۔