ویب ڈیسک : عید الاضحیٰ کی آمد آمد۔۔۔وزارت صحت نےمویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں ، گائیڈ لائنز کا مقصد نماز عید، قربانی کیلئے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، وازرت صحت کیجانب سے مویشی منڈیوں ،قربان گاہوں اور نماز عید کےاجتماعات کیلئے گائیڈلائنز جاری کی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کیا جائے، مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے، شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اورعید خریداری کیلئےپرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں۔ گائیڈ لائنز کا مقصد نماز عید، قربانی کیلئے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے
گائیڈ لائنز کےمطابق کورونا وائرس کی نئی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں جس سے مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، شہری عیدالاضحیٰ پرخاندان میں دعوتوں سے گریز کریں ۔ پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں۔
گائیڈ لائنزمیں کہا گیا ہے کہ مویشیوں کی آن لائن خریداری، قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے، مویشی منڈیاں شہری آبادی سے باہر مقامات پر لگائی جائیں،قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے مویشی منڈیاں ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی لگائی جائیں، مویشی منڈی میں بیوپاری، خریدار کیلئے فیس ماسک لازمی ہو گا، مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر سکریننگ کا انتظام کیا جائے، گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر آنے والوں کا بخار چیک کیا جائے، مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر سینی ٹائزر کا انتظام کیا جائے، انتظامیہ مویشی منڈی میں بھیڑ بننے سے روکنے کیلئے انتظامات کرے، گائیڈ لائنز
مویشیوں کے بیوپاری، خریدار کیلئے ویکسی نیشن کرانا لازم ہے، ویکسی نیشن کا ثبوت نہ دینے والے افراد کو منڈی میں داخل نہیں ہونے دیا جائے
منڈی میں مویشیوں کے سٹالز میں دو میٹر فاصلہ رکھا جائے، مویشی منڈی میں بیوپاری، خریدار ہاتھ ملانے سے گریز کریں گے، بیوپاری مویشی سٹال پر باقاعدگی سے جراثیم کش سپرے کریں گے، مویشیوں کے بیوپاری ہینڈ گلوز کا استعمال کرنے کے پابند ہونگے، بخار،کھانسی میں مبتلا بیوپاری کو مویشی فروخت کی اجازت نہ ہو گی، بخار، کھانسی میں مبتلا شہری مویشی منڈی نہیں جاسکیں گے ،مویشی منڈی جانے والے شہری واپسی پر ہاتھ صابن سے دھوئیں،
نماز عید سے متعلق گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ شہری نماز عید کیلئے وضو کا اہتمام گھر پر کریں، نماز عید سے قبل مساجد کوکلورین ملے پانی سے دھویا جائے، مساجد میں داخلہ اور خارجی مقامات الگ رکھیں جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر تھرمل سکریننگ کا انتظام کیا جائے۔مساجد کے داخلی، خارجی مقامات پر سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے، عید الاضحیٰ پر مساجد آنے والے نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا۔ بیمار، ضعیف، پندرہ سال سے کم عمر بچے نماز عید کیلئے مساجد نہ آئیں۔ نماز عید پر نمازیوں کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ رکھا جائے، دو صفوں کے مابین ایک صف خالی رکھی جائے، گائیڈ لائنز
شہری نماز عید کیلئے جائے نماز ساتھ لائیں، مساجد میں نماز عید کے دوران واٹر کولر نہ رکھے جائیں، گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کیلئے مساجد میں کارپٹ، دری کا استعمال نہ کیا جائے، علمائے کرام، امام نماز عید کے خطبات مختصر رکھیں اور عید کے خطبات میں کورونا، حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالیں، شہری نماز عید کے بعد گلے ملنے کی روایت سے گریز کریں، نماز عید پڑھنے کے دس منٹ بعد مساجد کو بند کیا جائے۔