حکومت کو بڑھتی ہوئی ٹریفک کا خیال آہی گیا

شہر میں بےہنگم ٹریفک کی صورتحال
کیپشن: شہر میں بےہنگم ٹریفک کی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب حکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہو گئی، لاہور میں آئے روز ٹریفک جام پر قابو پانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کے لیے دو کروڑ روپے میں ٹریفک سٹڈی کرائی گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی پیش کردہ رپورٹ کے بعد حکومت اب لاہور میں آئے روز ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہو گئی ہے.پنجاب حکومت شہر کی بڑی شاہراہوں پر پھر سے ٹریفک سٹڈی کے لیے رقم خرچ کرے گی۔ حکام کے مطابق لاہور میں ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے ٹریفک سٹڈی کرائی جائے گی۔

ٹریفک سٹڈی سے بڑی شاہراہوں پر آئے روز ٹریفک جام کے مسائل کو دور کیا جائے گا۔ ٹریفک جام سے نجات کے لیے لاہور کا 20 سالانہ پلان تیار کیا جائے گا۔محکمہ ہاؤسنگ حکام کے مطابق لاہور کی سڑکوں کی توسیع سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھاؤ پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ٹریفک سٹڈی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں آئندہ 20 سالہ پلان کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ بھی ہوگا اور سڑکوں کو کشادہ بھی کیا جائے گا۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 251 ٹریفک حادثات رپورٹ کئے گئے۔ حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 278 افراد زخمی ہوئے۔ 150 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 128 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے ٹریفک حادثات جلد بازی، تیزرفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔