ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوکھی واردات، اٹلی کے سفارتخانے سے 1 ہزار شنجن ویزا سٹیکرز چوری

 انوکھی واردات، اٹلی کے سفارتخانے سے 1 ہزار شنجن ویزا سٹیکرز چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈپلومیٹک انکلیو میں اٹلی کے سفارتخانے میں چوری کی انوکھی واردات،  1 ہزار شنجن ویزا سٹیکرز چوری ہو گئے۔

وزارت خارجہ نے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا  ہے۔ وزارت خارجہ نے چوری ہونے والے اٹلی کے ویزا اسٹیکرز کے نمبرز کے بارے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا۔ خط  میں لکھا گیا ہے کہ اطالوی سفارتخانہ کے لاکر سے ایک ہزار ویزا سٹیکرز چوری ہوئے،اطالوی سفارتخانہ معاملے کی خود بھی تحقیقات کر رہا ہے، وزارت داخلہ متعلقہ ویزا نمبرز والے اسٹیکرز کو داخلی اور خارجی پوائنٹس پر چیک کرے۔

دوسری جانب  اٹلی ایمبیسی نے بھی تحقیقات کیلئے وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو خط لکھا ہے،  چوری شدہ 750 ویزہ سٹکرز کا سیریل نمبر041913251 سے041914000 تک ہے۔ 250 چوری شدہ ویزہ سٹکرز کے نمبر 041915751 سے 041916000 تک ہے۔  ایمبیسی کے خط کے بعد وزارت خارجہ کا وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو مراسلہ لکھا،  چوری شدہ ویزہ سٹکرز پر سفر کی کوشش کرنے والوں کو حراست میں لینے کی ہدایت کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer