کام چور ٹریفک وارڈنز کی شامت آگئی

Wardens
کیپشن: Wardens
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کام چور ٹریفک وارڈنز کی شامت آگئی، اب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں 23 چوک ٹریفک مسائل کا گڑھ بن گئے ہیں، ان چوکوں میں ٹریفک جام سے شہر کی باقی سڑکوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، ٹریفک پولیس نے ان چوکوں پر نفری اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں، وارڈنز کی ڈیوٹی چیک کرنے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جن کی مدد سے وارڈنز کے موجودگی اور ٹریفک کی روانی کو مانیٹر کیا جا سکے گا، چوبرجی چوک، کریم بلاک چوک، نولکھا چوک، دو موریہ پل سمیت دیگر چوک ہرڈل پوائنٹس قرار دیئے گئے ہیں، جہاں سے ہر گھنٹے بعد اہلکاروں کی رپورٹس سی ٹی او آفس کو دی جائے گی۔

علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز  منشیات کے بھی عادی نکلے،ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 وارڈنز معطل کر دیئے، ٹریفک وارڈن انسپکٹر فضل حسین, عرفان رفیق،حاجی عمران،عنصر اعجاز،جنید اصغر،کاشف یوسف،بابر سہیل اور عرفان علی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے منشیات کے عادی افسران و اہلکاروں کے ٹیسٹ کرنے کا کہا گیا جبکہ منشیات کے عادی وارڈنز کے خلاف مقدمات اور محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی،  منشیات ٹیسٹ نہ کروانے پر دو ٹریفک وارڈنز بھی معطل کردیئے گئے۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer