ایس او پیز کی خلاف ورزی، 16923 دکانیں سیل

ایس او پیز کی خلاف ورزی، 16923 دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر کورونا کی روک تھام کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری، رواں ماہ آپریشن میں 141263دکانوں کی انسپکشن کی گئی ، خلاف ورزی پر16923 دکانوں کو سیل کیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث رواں ماہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مجموعی طور پر190411موٹر سائیکلوں،62387گاڑیوں اور 38790پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو چیک کیا گیا۔79204موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ وہیکلز کو خلاف ورزی پر سول ایڈمنسٹریشن نے جرمانے کئے۔ایس او پیز کی پاسداری کے حوالے سے 220043شہریوں کو روکا گیا، خلاف ورزی پر12249کو جرمانہ کیا گیا۔گزشتہ روز صوبے بھر میں 4760دکانوں کی انسپکشن کی گئی، خلاف ورزی پر 946دکانوں کو سیل کیا گیا۔

10563موٹر سائیکلوں، 3777گاڑیوں اور 1593پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو چیک کیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسول ایڈمنسٹریشن نے6545موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اورپبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو جرمانے کئے۔6792شہریوں کو چیکنگ کیلئے روکا کیا گیا اور خلاف ورزی پر 251افراد کو سول ایڈمنسٹریشن نے جرمانہ کیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کورونا کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کیلئے کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے،موذی وباء کورونا کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیمیں سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر کاروائیاں جاری رکھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer