قومی اسمبلی :دھواں دھار تقریروں پر ہنگامہ ،اپوزیشن نےواک آئوٹ کیوں کیا؟

قومی اسمبلی :دھواں دھار تقریروں پر ہنگامہ ،اپوزیشن نےواک آئوٹ کیوں کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی اسمبلی  میں دھواں دھار تقریریوں پر ہنگامہ ،اپوزیشن نےواک آئوٹ کیوں کیا؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسٹاک ایکسچینج حملے کی مذمت کرتے ہیں، کراچی کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ک،ے الیکٹرک کی وجہ سے کراچی کے عوام عذاب میں ہیں ،عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کو یہ تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں جس پر کرپشن کا الزام لگا وہ باعزت بری ہوا ،جب ہم باعزت بری ہوں گے تو ان کے لوگ جیل میں ہونگے اور نیب کے کیسز بھگت رہے ہونگے، راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور کیس سے باعزت بری ہو گئے جبکہ جہانگیر ترین لندن میں مزے کر رہے ہیں،حکومت اور ن لیگ معافی مانگے۔ بلاول بھٹو زرداری بینظیر بھٹو دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئیں وزیراعظم اسامہ کو شہید  کہتے  ہیں، مگر بے نظیر بھٹو کو شہید نہیں کہتے۔ اس سوال کا جواب دو کیا اسامہ بن لادن شہید ہے؟ دہشتگرد کا جو ہار ہے وہ غدار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے لیکن سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو شہید نہیں کہہ سکتا ،یہ احسان اللہ احسان اور بیت اللہ محسود کو شہید کہہ سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے دوران ایوان میں شدید بے نظمی ،اسپیکر  نے ماحول بہتر رکھنے کی کوشش  کی ، بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا  جس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ کسی ایم این اے کے خلاف بھی ایسا لفظ مناسب نہیں ہے،بلاول صاحب آپ بزدل کا لفظ واپس لے لیں۔ وہ وزیراعظم پاکستان ہیں۔ ایسا لفظ نہ بولیں ،بلاول نے جواب دیا کہ جناب اسپیکر آپ کی صوبہ میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی لیکن آپ وزیراعظم کے الفظ حزف نہیں کر رہے۔

بلاول بھٹو کی تقریر ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے خطاب کرنا شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ کردیا۔جب مراد سعید کی تقریر ختم ہوئی تو تمام ارکان پھر اپنی نشستوں پر واپس آگئے۔

تم کس باغ کی مولی ہو؟ عمران خان تمھارے کہنے پر استعفیٰ نہیں دے گا:شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بجٹ سیشن کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہاکہ کل ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا عمران خان استعفیٰ دے دیں،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان تمہارے کہنے پر استعفیٰ دے دیں؟،تم ملک لوٹو عمران خان نوٹس لینا بند کردے؟،عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کیلئے ہے،شور مچالو،سڑکوں پر آجاوَ، ہم نظریے کا سودا نہیں کریں گے ۔ اپوزیشن سے سوال ہے جب مرادسعید تقریر کرتے ہیں آپ بھاگ کیوں جاتے ہیں؟۔ہم عمران خان اور ان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،قوم سن لے عمران خان ایک مقصد کیلئے آئے ہیں،اتحادی جماعتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،100جتن کرلیے لیکن چٹان کی طرح قائم ہیں،ہم اپنے نظریے کا سودا نہیں کریں گے۔
 

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ تو کہتے تھے ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،یہ تو کہتے تھے حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں،پہلی بار پیپلزپارٹی والے ن لیگ کو کہہ رہے ہیں معافی مانگ لو۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer