سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز ،سربراہان کیلئے خصوصی ہدایت

سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز ،سربراہان کیلئے خصوصی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں میں داخلوں کے لئے ایڈمشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی،داخل ہونے والے تمام نئے طلباء کا ڈیٹا سیس پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں میں داخلوں کے لئےایڈمشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی۔داخل ہونے والے تمام نئے طلباء کا ڈیٹا سیس پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔سکول سربراہان داخلوں کے لئے گیٹ پر بینرز آویزاں کریں گے۔داخلوں کے لئے آنے والے طلباء کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔

سی ای او ایجوکیشن داخلوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا سپرائز وزٹ کرکے جائز لیں گے۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرانے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی،داخلہ مہم کا سلسلہ سکول کھلنے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سکولوں میں پرموٹ ہونے والے  طلباء کو نئے سکول میں داخلے کے لئےعائد سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کی شرط کو ختم کردیا،  طلباء بغیر سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کے بھی داخلہ لے سکیں گے ،فیصلہ سے پنجاب بھر کے لاکھوں  طلباء مستفید ہوسکے گے.سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کی شرط کا خاتمہ نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی پر کیا گیا ہے۔  طلباء بغیر سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کے بھی داخلہ لے سکیں گے۔

قبل ازیں لاہور میں  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بغیر لیونگ سرٹیفکیٹ سکولوں میں داخلوں پر پابندی عائد  کی تھی، جس کے مطابق والدین کوداخلے کیلئے بچے کے سابقہ سکول کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔احکامات کا اطلاق سرکاری ونجی سکول دونوں پر تھا۔ بغیر  لیونگ سرٹیفکیٹ بچے کوداخلہ دینے والے سکول سربراہان کےخلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer