کورونا کے پھلاؤ میں تیزی، دنیا بھر میں 5لاکھ اموات

کورونا کے پھلاؤ میں تیزی، دنیا بھر میں 5لاکھ اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 86 ہزار 690 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 392 ہو گئیں، کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 21 ہزار 57 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 64 ہزار 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں، یہاں اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 537 ہو چکی ہے۔

13 لاکھ 86 ہزار 948 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 81 ہزار 437 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔  برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 103 زندگیاں نگل چکا ہے۔ روس میں کل اموات 8 ہزار 969 ہو گئیں جبکہ  مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 646 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ں کورونا سے 16 ہزار 103 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 577 ہو گئی۔

 

برطانیہ میں  اموات کی تعداد 43 ہزار 514 ہوگئی جبکہ  کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 ہو چکی ہے۔سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 549 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 341 ہو گئیں۔

 

پیرس میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 135 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ  کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 989 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 347 ہو گئی جبکہ  کل کیسز 2 لاکھ 67 ہزار 766 ہو گئے۔

 

اٹلی میں  وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 716 ہو چکی ہیں،  کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 136 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں  مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 364 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 20 ہزار 180 ہو گئے۔

میکسیکو میں  اموات کی تعداد 26 ہزار 381 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2لاکھ 12 ہزار 802 ہو گئے۔سعودی عرب میں کل اموات 1 ہزار 511 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 504 تک جا پہنچی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer