( درنایاب ) سپریم کورٹ کی 8 ماہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چار ماہ رہ گئے، انجنئیرنگ ونگ نے تاحال ڈویلپمنٹ ورک شروع نہ کیا۔
ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے، خط میں منصوبے پر انجنئیرنگ ونگ کی عدم توجہی کے باعث ڈویلپمنٹ ورک شروع نہ کرنے کا شکوہ کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے سٹی کے آرڈر کے بعد 1234 کنال اراضی ایل ڈی اے کو پیش کی گئی، 1124 کنال اراضی کا ٹارگٹ تھا جبکہ سو کنال زائد اراضی دے دی گئی۔
ایل ڈی اے سٹی کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے کا بجٹ پاس کیا گیا، انجنئیرنگ ونگ کی عدم دلچسپی کے باعث مختص بجٹ میں سے 80 کروڑ روپے خرچ نہ کیے جاسکے۔ ڈویلپمنٹ ورک نہ ہونے سے منصوبے پر شہریوں کا عدم اعتماد بڑھتا جارہا ہے، ایل ڈی اے تاحال شہریوں سے ڈویلپمنٹ چارجز وصولی کا فیصلہ نہ کرسکا۔
ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ میں 21 اکتوبر 2019 کوعملدرآمد سے متعلق جواب دینا ہے، ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ نے وزیر ہاؤسنگ اور چیف انجنئیر ایل ڈی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔