پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز بند کرنے کا فیصلہ، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ و طالبات کو ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر عابد حسین کی زیر صدارت ہاسٹلز کے وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیاکہ ہاسٹلز بند کردیئے جائیں جبکہ امتحانات دینے والے طلبا کو اپنے ڈیپارٹمنٹ سے لیٹرز لے کر جمع کرانا ہوگا، امتحانات ختم ہوتے ہی ان سے ہاسٹل خالی کرا لیا جائے گا،واضح رہے کہ دو  روز قبل ہاسٹل نمبر 18 میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم سے5 طلبا شدید اور2  گارڈز بھی زخمی ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلبا کا کوٹہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا، یونیورسٹی میں بلوچستان کی 106 سیٹیں فوری طور پر بحال کی جائیں بلکہ اس کوٹے میں سیٹوں کی تعداد کو 106 سے بڑھا کر 500 تک کیا جائے۔

 قائمہ کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی بلوچستان کے طلبا کا کوٹہ ختم کرنے کی ٹھوس وجوہات بتانے سے قاصر ہے اور کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے سرکاری افسر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، یہ مراسلہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے نام جاری کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer