ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

126 یونٹس کا ڈیڑھ لاکھ بل ، شہری لیسکو کیخلاف عدالت پہنچ گیا

126 یونٹس کا ڈیڑھ لاکھ بل ، شہری لیسکو کیخلاف عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: شہری نے  لیسکو  کی جانب سے 126 یونٹس کا ایک لاکھ 44ہزار روپے بل بھجوانے کے اقدام پر   لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کر لیا۔

جسٹس مزمل اخترشبیرنے شہری گل شادکی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ درخواست گزار پروٹیکٹوکیٹگری کے تحت بل ادا کرتا ہے،پروٹیکٹوکیٹگری کے باوجود1لاکھ44ہزار بل بھجوایاگیا اور رابطہ کیے جانے کے باوجود بل درست نہیں کیا۔ درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ لیسکو حکام کو بجلی کےبل کی درستگی کیلئے درخواست بھی دی لیکن عمل نہیں کیا گیا۔

عدالت نے سی اولیسکو کو صارف کامؤقف سن کر 3یوم میں بل درست کرنے کی ہدایت دے دی۔