ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں دہشتگردی کی سازش ناکام، 4 مشتبہ گرفتار

Quetta Police arrested four suspected persons before the Ashura procession, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں عاشور کے روز دہشتگردی کی سازش قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکسی کے سبب ناکام ہو گئی۔  میکانگی روڈ امام بارگاہ کے قریب پولیس کی کارروائی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ کوئٹہ میں میکانگی روڈ امام بارگاہ کے قریب پولیس کی کارروائی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہےجہاں سے یوم عاشور کا مرکزی جلوس گزرتا ہے۔ یہ گرفتاریوں عاشورہ کے جلوس کی برآمدگی سے کئی گھنٹے پہلے عمل میں  آئیں۔

پولیس زرائع کے مطابق علاقہ میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے کچھ لوگوں کو مشکوک انداز سے علاقہ میں نقل و حرکت کرتے دیکھا تھا، پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی تو وہ مناسب جوابات نہ دے سکے، حراست میں لے کر ان سے مزید تفتیش کی گئی تو تب بھی انہوں نے علاقہ میں اپنی موجودگی کے حوالہ سے  وضاحت نہ کر سکے۔ خیال ہے کہ یہ چاروں افراد علاقہ میں ریکی کر رہے تھے اور ان کے دیگر ساتھی بھی شہر میں موجود ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، ملزمان کے موبائل کا فرانزک کیا جا رہا ہے، حراست میں لیے گئے افراد کے سہولت کاروں کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے شروع کردیے گئے ہیں۔