عاشورہ کے جلوسوں میں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کر لی

Zohrainn prayer in Ashura processions, City42
کیپشن: پارہ چنار میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کے شرکا نماز ظہرین ادا کر رہے ہیں۔ فوٹو: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک بھر میں عاشورہ کے جلوسوں کے دوران عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کر لی۔ ظہر کے وقت ملک بھر میں عاشورہ کے جلوس اپنے اپنے روایتی مقام پر پہنچ کر نماز کی ادائیگی کے لئے رک گئے اور  سڑکوں پر صفین باندھ کر ظہرین کی نماز ادا کی گئی۔

نماز کی ادائیگی کے بعد جلوس اپنی اپنی روایت کے مطابق نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے دوبارہ اپنے روٹس پر آگے بڑھ گئے۔ 

گوجرانوالہ میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کے شرکا نے چوک گھنٹہ گھر پر نماز ادا کی۔ نماز کے دوراً بعد جلوس کی روایت کے مطابق زنجیر کا ماتم کیا گیا جس میں سینکڑوں سوگوارانِ امامِ مظلوم علیہ السلام نے شرکت کی۔

ملک بھر میں اب تک کسی جلس میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔