ویب ڈیسک: بھارت میں سب سے بڑی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں یوم عاشور پر بے بی کے عَلم کا روایتی جلوس آج صبح برآمد ہو گیا۔
ماتمی صداوں کے درمیان ہزاروں کی تعداد میں شیعہ عقیدت مند سیاہ لباس میں غم کی علامت کے طور پر غازی عباس اور بی بی زینب سلام اللہ علیہ سے منسوب ماتمی پرچم اٹھائے بہت بڑا ماتمی جلوس دبیر پورہ میں بی بی کا علاوا سے صبح کو روانہ ہو کر دوپہر کے وقت یاقوت پورہ پہنچا۔
بی بی سیدہ زینب کے علم کو روایتی طریقہ سے ہاتھی پر لے جایا گیا، ماتمی جلوس کے آگے آگے اونٹوں پر سوار سوگواران حسین علیہ السلام کا ایک دستہ چلتا رہا۔ جلوس کے راستوں پر اطراف میں عقیدت مندوں اور ماتم داروں کا بہت بڑا ہجوم جمع رہا۔ جلوس کے دوران سینکڑوں ننگے پاؤں سوگواروں نے زنجیر زنی کا ماتم کیا جسے حیدر آباد میں تتبیر کہا جاتا ہے۔