قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے عاشورہ کے روز محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول روم سے شہر میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ کو چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری میاں شکیل احمد نے بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے کنٹرول روم سے محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا اور سیکوررٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ کو سول سئکرٹرئٹ کا دورہ کرایا ۔ چیف سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ کو سیکریٹریٹ کے تعمیراتی کاموں کا بھی دورہ کرایا۔ وزیر اعلی نے محرم کے فُول پروف انتظامات توجہ کے ساتھ برقرار رکھنے کی کرنے کی ہدایت کی۔