یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند، سکیورٹی کیلئے پاک فوج الرٹ

یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند، سکیورٹی کیلئے پاک فوج الرٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: یوم عاشور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،  اس موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت موبائل فون سروس بند اور پاک فوج کو الرٹ رکھا گیا ۔

صوبائی دارالحکومت  میں یوم عاشور کی مناسبت سے مرکزی جلوس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فون سروس آج صبح 6 بجے سے رات 12بجے تک معطل رہے گی۔ جلوس کے راستوں کو سیل کرکے سکیورٹی انتظامات کے مطابق پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ پاک فوج کے تین بٹالین بھی اسٹینڈ بائی رہیں گے۔

حفاظتی اقدامات  کے تحت آئی جی، ڈی آئی جی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جب کہ جلوس کی خفیہ کیمروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مرکزی جلوس علمدار روڈ، طوغی روڈ، مشن روڈ، باچا خان چوک ، لیاقت بازار ، پرنس روڈ سے ہوتا ہوا علمدار روڈ مومن آباد امام بارگاہ پر شام کو ختم ہوگا۔