امام حسینؓ کی شہادت صدائے انقلاب ہے جو ہر دور میں بلند ہوتی رہے گی، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Ashura, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم عاشور ہ کی مناسبت سے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ  امام حسینؓ کی شہادت صدائے انقلاب ہے جو ہر دور میں بلند ہوتی رہے گی۔

  سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا حق و سچ کی سرفرا زی و سربلندی کی داستان ہے،حضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا ابدی درس دیا ،شہدائے کربلا کی قربانیاں انسانیت اور اسلامی اصولوں کی فتح ہے، ہمارا ہر عمل امام حسینؓ کی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امام حسینؓ نے باطل کے سامنے سر نہ جھکاکر دین اسلام کو زندہ رکھا،کربلا کے شہیدوں کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا  تک یاد رکھائے گا،امام حسینؓ کی شہادت صدائے انقلاب ہے جو ہر دور میں بلند ہوتی رہے گی۔