موسلا دھار بارش کے بعد شہریوں کو بڑی مشکل کا سامنا

موسلا دھار بارش کے بعد شہریوں کو بڑی مشکل کا سامنا
کیپشن: Rain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت لیسکو کے تمام ریجنز میں موسلا دھار بارش کے بعد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  ترجمان لیسکو کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ شدید بارش کے باعث لیسکو کے 95 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوئی ہے، لیسکو فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،تاہم شدید بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

 ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے،صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں،اپنے بچوں کو خصوصی تاکید کریں کہ وہ گلی محلوں میں کھیلتے ہوئے بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم ازکم10فٹ دور رہیں، بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔

 لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ  بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے فیلڈ ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ، لائن سٹاف حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کرئے، صارفین کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی جان کی بھی حفاظت کریں اور قطعا جلد بازی نہ کریں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا 118 پر اطلاع دیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر