(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کل عدالت میں چیلنج کیا جائیگا۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کئے تھے تاکہ پتہ چل سکے کہ ووٹ کس کا ہے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے امیدوار سبطین خان نئے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف کے سبطین خان کو 185ووٹ ملے جبکہ ن لیگ اور اتحادی پارٹی کے امیدوار سیف الملوک کو 175ارکان نے ووٹ ڈالے ، چار ووٹ مسترد بھی کئے گئے۔