پاکستانیوں کیلئےخوشخبری، حکومت کا اہم فیصلہ آگیا

پاکستانیوں کیلئےخوشخبری، حکومت کا اہم فیصلہ آگیا
کیپشن: import ban lifted
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت نے "غیر ضروری اور لگژری آئٹمز" پر لگی پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آٹوموبائلز، موبائل فونز اور گھریلو آلات کے مکمل بلٹ یونٹس (سی بی یو) کے علاوہ سب چیزوں پر سے پابندی ہٹا دی جائے گی۔ 
 اجلاس میں ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی فروخت پر ڈیلرز کے کمیشن میں فی لیٹر 4.13 روپے سے 70 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ اضافہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے 2018 میں ڈیلرز کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

اضافہ نہ  کرنے کی صورت میں ڈیلرز نے ہڑتال پر جانے کی دھمکی دی تھی اور پیٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 14 روپے فی لیٹر کمیشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس میں 7 روپے کی کمی کی گئی۔