ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ شکیرا مشکل میں پھنس گئی

گلوکارہ شکیرا مشکل میں پھنس گئی
کیپشن: shakira
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپین کے  سرکاری وکلا نے ٹیکس فراڈ کیس میں نامور گلوکارہ شکیرا کو 8 سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ 

رپورٹ کے  مطابق شکیرا پر  کمائی گئی آمدنی پر 14.5 ملین یورو ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام ہے، شکیرا پر الزام ہے کہ وہ 2012 سے 2014 کے درمیان ٹیکس کی مد میں 14.5 ملین یورو  ادا کرنے میں ناکام رہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے خلاف ٹیکس فراڈ کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی پیشکش کو  رد کر دیا تھا۔جبکہ گلوکارہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ جس دور میں شکیرا پر ٹیکس فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے اس دوران وہ سپین میں نہیں رہیں۔