ویب ڈیسک : ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر, وزیر اعظم کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر کردیا ہے۔ تقرر کیلئے قائم وزات تعلیم کی سرچ کمیٹی نے 3 نام وزیراعظم کو بھجوائے تھے سرچ کمیٹی کی تیار کردہ میرٹ لسٹ میں ڈاکٹر مختار احمد 36ویں نمبر پر تھے۔
قبل ازیں وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ تین چار روز میں نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کردی جائے گی ۔
رانا تنویر حسین نے آئی بی سی سی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقرب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اردو یونیورسٹی کے وی سی کو 15 جولائی تک کینیڈا سے وطن واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئے، اب مذید دو دن نہ آئے تو قائم مقام وی سی کے احکامات دے دیے گئے ہیں، اردو یونیورسٹی ایڈہاک ازم کا شکار ہے، بےقاعدگیاں ہیں، مافیا ہے۔