ویب ڈیسک : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل ہونے کی وجہ سے ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی اور ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بجھوائی جائے گی ۔
اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں15 روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کر کے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں ، لیوی ٹیکس کم کرنے سے ڈیلرز مارجن کے اثرات سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔ لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر کے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں
ٹیکسز کی شرح بڑھا کر ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے ۔