شاہد سپرا : آئندہ ماہ گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ کی قیمت41 روپے تک پہنچ جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کم سےکم بجلی کی قیمت 27 روپے 42 پیسے فی یونٹ ہو گئی ہے، جس کی بنیاد پر جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے اگست کی بلنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ300یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 27.22 روپے فی یونٹ چارج ہوں گے جبکہ 300 سے 700یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 34 روپے 71 پیسے فی یونٹ چارج ہوگا۔
اسی طرح 700 سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کو 37 روپے 81 پیسے فی یونٹ چارج ہوں گے، دوسری جانب بجلی کے بلوں پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی وصول کیا جائیگا، جی ایس ٹی کیساتھ ساتھ دیگر ٹیکسز بھی بلوں کی صورت میں وصول کئے جائیں گے جس سے صارفین کو بھاری بھرکم بل بھجوائے جائیں گے۔