ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کی مزید اہم پیشگوئی

More Prediction in Pakistan
کیپشن: Rain in Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، لاہور سمیت گردنواح میں بادلوں کی ایک اور اننگز شروع ہوگئی، لاہور کےمختلف علاقوں میں موسلادھابارش سے موسم سہانا ہوگیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمختلف علاقوں میں موسلادھابارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا،،دھرم پورہ،مغلپورہ،باغبانپورہ،فتح گڑھ،شالیمار،غازی آباد،لال پل،فتح گڑھ،ہربنس پورہ،لکشمی چوک ،گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی،ڈیوس روڈ،ہائیکورٹ،سول سیکرٹریٹ،ضلع کچہری،ریگل چوک کے اطراف بارش ہوئی، بادلوں ابھی بھی موجود ہیں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

علاوہ ازیں ملک کے بیشتر شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، خطہ پوٹھوہار،گجرات، سیالکوٹ، نارروال ،قصور، گوجرانوالہ، سرگودھا اورفیصل آباد میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں کراچی،سکھر، لاڑکانہ،جیکب آباداورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے،بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات،خضدار،کوئٹہ ، سبی، نصیر آباد، تربت، پنجگور، لسبیلہ اورچمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے،مانسہر، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور، مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں اورٹانک میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں ،ٹانک، خضدار، ژوب، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی اور بولان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے،کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں،سفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer