ویب ڈیسک : زرمبادلہ کے ذخائر 25 اعشاریہ 12 ارب ڈالر کی بلند سطح سے کم ہوکر24 اعشاریہ 88 ارب ڈالر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی ہوئی،مرکزی بینک کے ذخائر18 اعشاریہ 05 ارب ڈالر سے کم ہوکر 17 اعشاریہ 82 ارب ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کاکہناہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3 اعشاریہ 20 کروڑڈالر کم ہوکر 7 اعشاریہ 04 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 25 اعشاریہ 30 کروڑ ڈالر کم ہوئے جس سے ملکی مجموعی ذخائر25 اعشاریہ 12 ارب ڈالر کی بلند سطح سے کم ہوکر24 اعشاریہ 88 ارب ڈالر ہوگئے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 24.88 billion as of July 23, 2021. For details: https://t.co/WpSgomENV3 pic.twitter.com/R78XXh8QYO
— SBP (@StateBank_Pak) July 29, 2021