ویب ڈیسک : ایک خاتون نےہاتھ نہ ہونےکےباوجوداپنی تعلیم بھی مکمل کی اوراپنےسفر کیلئے کسی کی محتاج بننے کے بجائے پیروں سے گاڑی چلاکر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی خاتون جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پیروں کی مدد سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں ہاتھوں سے محروم نوجوان لڑکی کو پیروں سے کار چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کامقصد لوگوں کو عزم و ہمت سے کام کرنے کی تلقین کرنا ہے۔