مہوش حیات حکومتی نظام سے ناخوش؛ اداکارہ نےاہم مشورے دے ڈالے

مہوش حیات حکومتی نظام سے ناخوش؛ اداکارہ نےاہم مشورے دے ڈالے
کیپشن: Mehwish Hayat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات بھی حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہوگئیں، اداکارہ نے خواتین پرتشدد، زیادتی اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہونے پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لئے جلد جامع اقدامات اٹھائیں جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے لکھا کہ ہیش ٹیگ اور نعروں کا وقت اب ختم ہوچکا ہے، حکومت بتائے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے؟ جنسی ہراسانی اور صنفی تشدد جیسی چیزوں کو معاشرے سے اس وقت تک نہیں نکالا جاسکتا جب تک معاشرہ خود تبدیل نہ ہوجائے۔

اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں ملک میں موجود عدالتی نظام سےمتعلق کہا کہ یہ انتہائی خطرناک، فرسودہ اور غیر مؤثر ہے، قوانین ہیں لیکن ان کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مہوش حیات کا کہناتھا کہ تشدد اور زیادتی سے پاک معاشرے میں زندگی گزارنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے، کسی کو خوف میں مبتلا ہوکر نہیں رہنا چاہیے،یہ اب کسی صورت قابلِ قبول نہیں، ان سب کے خلاف ابھی اور اسی وقت ایکشن لینا ہوگا اس سے قبل کہ کوئی اور مظلوم ہیش ٹیگ بنے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer