نذیر چوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین کا بیان آگیا

JKT PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری کے حوالے سے جہانگیر ترین کا بیان سامنے آگیا.

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرا کوئی گروپ نہیں، میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا، نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے،میں پارٹی کے ساتھ مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا۔

ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف ایک اور ایف آئی آر کا اندراج ہوگیا ہے۔ نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات لگائی ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کے دن ایم پی اے نذیر چوہان اپنے کوآرڈینیٹر اور پچیس نا معلوم افراد کیساتھ پولنگ سٹیشن آئے۔

متن کے مطابق ایم پی اے نذیر چوہان نے ایس ایچ او سے بد تمیزی کی اور پولنگ سٹیشن کے اندر زبردستی جانے کی کوشش کی۔ جواب میں پولیس کے روکنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ نذیر چوہان کیخلاف درج ہونے والے مقدمات کی تعداد تین ہوچکی ہے۔

 واضح رہے گزشتہ روز جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم سے اس معاملے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں گروپ اراکین  نے اس بات پراتفاق  کیا گیا تھا کہ  نذیرچوہان کی گرفتاری سے کچھ لوگ پارٹی کے معاملات بگاڑنا چاہتے ہیں، جن کے خلاف کارروائی ضروری ہے اور نذیر چوہان کی گرفتاری جیسے اقدامات سے پارٹی کو اندرونی طور پر شدید نقصان پہنچے گا۔